اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا

اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) عصر حاضر میں پیش آنے والے نئے مسائل کو علماء اور ماہرین کے اجتماعی غور و فکر کے ذریعہ حل کرنے کا ایک معروف تحقیقی و علمی ادارہ ہے، جس کی بنیاد 1989ء میں ملک کے باوقار عالم دین، فقیہ زماں اور قاضی القضاۃ حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمیؒ نے اپنے بزرگوں کے مشورہ سے رکھی۔ یہ وسط ایشیا کا مشہور تحقیقی ادارہ ہے جس کے ارکان ملک کے معروف علماء، ارباب فقہ اور اہل علم و دانش ہیں، ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اس ادارہ  کی سرپرستی ملک کے جلیل القدر علماء نے فرمائی ہے، اکیڈمی کے موجودہ سرپرست حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (صدر آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ، ناظم ندوۃ العلماء) ہیں، حضرت مولانا نعمت اللہ اعظمی (محدث دار العلوم دیوبند) اکیڈمی کے صدرہیں، جبکہ جنرل سکریٹری معروف فقیہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد) ہیں۔

ادارہ ملک و بیرون ملک کے علماء و فضلاء، ارباب افتاء و قضاء، اور اہل علم و دانش کے زیر سایہ 32 سالوں سے سرگرم سفر ہے اور نئی معاشرتی تبدیلیوں اور سائنس و ٹکنالوجی کی ترقی سے پیدا شدہ نئے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اکیڈمی نے متنوع موضوعات مثلاً، اصولی، عباداتی، سماجی، معاشی، طبی اور جدید ذرائع ابلاغ سے متعلق مسائل کو حل کرکے امت کی شرعی و دینی رہنمائی کی ہے، اور اس سلسلہ میں اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے تقریباً 130 موضوعات کو زیر بحث لاتے ہوئے تقریباً 5000 مقالات کی روشنی میں 748 تجاویز پاس کیے گئے ہیں۔

اکیڈمی نے اپنے اس مختصر سفر میں جو خدمات انجام دی ہیں ان میں سے چند یہ ہیں:

Ø     130 سے زائد فقہی مجلات کی ترتیب

Ø     45 جلدوں میں موسوعہ فقہیہ کا اردو ترجمہ

Ø     28 عالمی فقہی سمینار

Ø     50علمی و فکری پروگرامس

Ø     31 فقہی و تربیتی ورکشاپ

Ø     60توسیعی خطبات و محاضرات

Ø     350 جملہ مطبوعات اکیڈمی

مزید پڑھیں
Fiqhi Encyclopedia